دادو:معمولی تنازع پر2 گروہوں میں فائرنگ، 5 افراد زخمی

دادو میں 2 گروہوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ہفتے کوتھانہ اے سیکشن کی حدود شاہجہاں پارک میں 2 گروہوں کے درمیان تکرار بڑھتے ہوئے ہاتھاپائی اور فائرنگ تک جاپہنچی۔ فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال دادو منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ تصادم بھنڈ اور سولنگی برادری کے افراد کے درمیان ہوا اورجھگڑے کی وجہ  دوستی نہ رکھنا بتائی گئی ہے۔

پولیس کی بھاری نفری سول اسپتال دادو پہنچ گئی اور حالات مزید بگڑنے سے بچانےکےلیے اقدامات شروع کردئیے۔

اسپتال انتظامیہ کےمطابق زخمیوں میں وحید بھنڈ، نیاز بھنڈ،غلام سرور سولنگی،برکت اور بخت سولنگی شامل ہیں۔

ڈی ایس پی سٹی نے بتایا کہ گذشتہ روز آکاش نامی لڑکے کی وجہ سے دونوں گروہوں میں تلخ کلامی ہوئی تھی تاہم بعد میں معاملات ٹھیک ہوگئے تھے۔ 3 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نواب شاہ ریفر کردیا گیا ہے۔پولیس نے2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں