دبئی:جبل علی پورٹ پردھماکا،کنٹینرز میں آگ بھڑک اٹھی

فوٹو: اے ایف پی

دبئی کے جبل علی پورٹ پر لنگرانداز بحری جہاز پر موجود کنٹینر میں دھماکا ہوا جس سے جہاز پر لدے کنٹینرز میں آگ بھڑک اٹھی۔

امارت دبئی کے میڈیا دفتر نے ایک ٹویٹ دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جبل علی پورٹ پر لنگرانداز ایک جہاز پر لدے کنٹینرمیں آگ لگی ہے۔ دھماکے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ کئی کنٹینرز میں آگ بھڑک اٹھی۔

دبئی کے سول ڈیفنس عملے کے مطابق جبل علی پورٹ پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ دھماکے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر بعض غیرمصدقہ ویڈیوز شئیر جارہی ہیں جس میں آگ کے شعلے اور دھواں بلند ہوتے دیکھےگئے ہیں۔

العربیہ نیوز کے مطابق پورٹ پر دھماکے کی آواز شہر بھر میں سنی گئی ہے، جس کی اطلاع لوگوں نے میڈیا اور حکام کو دی۔