پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کی حکومت نے دبئی ایکسپو کے دوران 8 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے 40 سے زائد معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
دبئی ایکسپو وبائی صورتحال میں اب تک کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جو اپریل 2022 تک جاری رہے گا۔ اس پروگرام میں دنیا بھر کے 190 ممالک شریک ہیں۔
پاکستان نے دبئی ایکسپو میں خصوصی پویلین ترتیب دیا ہے جہاں سرمایہ کاری کے امکان، سیاحتی شعبے اور ثقافتی پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
ایکسپو کے دوران خیبرپختونخوا کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں غیرملکی اداروں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سیاحت، صنعت، انفراسٹرکچر، فوڈ پروسیسنگ، لائیوسٹاک، انرجی اینڈ پاور اور صوابی میں واٹر سپورٹس تھیم پارک میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ بین الاقوامی اداروں نے دبئی ایکسپو 2020 کے دوران 8 ارب ڈالر کے 44 معاہدے کیے ہیں۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لیے تیار منصوبے ایکسپو کے موقع پر پیش کیے ہیں۔

دبئی ایکسپو میں پاکستان کا خصوصی پویلین بنایا گیا ہے (فوٹو: خیبرپختونخوا حکومت)