دبئی میں عید الاضحیٰ 20 جولائی کو ہونے کا امکان

فائل فوٹو

ماہرین فلکیات نے متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ جولائی کی 20 تاریخ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

گلف نیوز کے مطابق ماہرین فلکیات ابراہیم الجاروان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے۔

ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ ذی الحجہ کا چاند 10 جولائی 2021ء کو دکھائی دے سکتا ہے اور ایسا ہونے پر (10 ذی الحجہ ) عید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور پاکستان سمیت دنیا کے متعدد مسلم ممالک میں عیدالفطر 13 مئی بروز جمعرات منائی گئی تھی، البتہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک میں جمعہ کے روز عیدالفطر منائی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں