دشمن افغانستان میں امن تباہ کر رہا ہے،آرمی چیف

پاکستان خطے میں پل کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن دشمن علاقائی استحکام کو خطرات سے دوچار کر رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ 30 جون کو نیشنل ڈیفنس یونی ورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے 21 ویں نیشنل سیکیورٹی اور وار کورس کے شرکا سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ حقیقی اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تربیت کا حصول آپریشنل تیاریوں کا لازمی حصہ ہے۔ دشمن پر برتری کیلئے فوج کی جدید خطوط پر تربیت اور نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے۔ افغان امن تباہ کرنے والے خطے کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پاکستان خطوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے پرامن اور دیرپا حل پر زور دیا۔ سپہ سالار کے مطابق مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے

متعلقہ خبریں