دليپ کمارکا انتقال، پاکستان میں مختلف حلقوں کا اظہارتعزيت

دليپ کمار کے انتقال کی خبر ٹرينڈ کررہی ہے

Your browser does not support the video tag.

دليپ کمار کے انتقال پر پاکستان میں مختلف حلقوں کی جانب سے تعزيت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ دليپ کمار عاجز،پروقار اور بہترين شخصيت کے مالک تھے۔

ممبئی میں دليپ کمار کی موت پر سياسی و سماجی حلقوں نے اظہار تعزيت کیا ہے۔ سوشل ميڈيا پر دليپ کمار کے انتقال کی خبر ٹرينڈ کررہی ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے ٹويٹ ميں لکھا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں  دلیپ کمار کے خاندان کے ساتھ  ہیں۔دلیپ کمارعاجز،پروقار اور بہترین شخصیت  کےمالک تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے دلیپ کمار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔ وزيراعلیٰ پنجاب عثمان بُزدار، مسلم ليگ نون کے صدر شہبازشریف نے بھی دليپ کمار کی وفات پر افسوس کا اظہار کيا۔

شہبازشريف نے لکھا کہ پشاور کا یوسف خان بالی ووڈ میں دلیپ کمار بن کر فن کے آسمان پر چھایا رہا۔خیبرپختونخوا حکومت نے بھی فرزند پشاوردلیپ کمار کی وفات پر تعزیت کی۔مشير اطلاعات کامران بنگش نےٹويٹ ميں لکھا کہ دلیپ کمار نے ہمیشہ

پشاور کی محبت کو سینے سے لگائے رکھا،پشاور شہر یوسف خان کو ہمیشہ یاد رکھے گا اورصوبائی حکومت اُن کے گھر کو میوزیم بنائے گی۔

کرکٹر شاہد آفريدی نے دلیپ کمار کے انتقال کو پشاور سے ممبئی  تک تمام پرستاروں کے لیے بڑا نقصان قرار ديا۔

متعلقہ خبریں

Dileep Kumar ki maut sai aik ehad khatam hogaya,دلیپ کمار انتقال کرگئے،دلیپ کمار،دلیپ کمار,Dilip Kumar