دلیپ کمار کےموت کی خبر سن کر سائرہ بانونے کیاکہا؟

دلیپ کمار کی وفات پر ان کی اہلیہ و سابق اداکارہ سائرہ بانو شدت غم سے نڈھال ہوگئیں۔

شوہر کے انتقال پر بھارتی فلم انڈستری کی معروف اداکارہ سائرہ بانو نے کہا کہ دلیپ کمارمیرے جینے کا سہارا تھے اوران کے بغیرمیں کچھ بھی نہیں ہوں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق دلیپ کمار کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے جب اداکار کی موت کی خبر ان کی اہلیہ کو دی تو اس پر سائرہ بانو نے کہا کہ خدا نے مجھ سے میرے جینے کی وجہ چھین لی۔

انہوں نے کہا کہ دلیپ صاحب کے بغیرمیں خود کو کسی چیز کے بارے میں سوچنے کے قابل بھی نہیں سمجھتی، سب دعا کیجیے۔

بالی ووڈ انڈسٹری کو 65 سے زائد فلمیں دینے والے دلیپ کمار آج بھارت کے شہر ممبئی میں انتقال کرگئے۔

متعلقہ خبریں