دلیپ کمار 98 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

بالی ووڈ انڈسٹری کو 65 سے زائد فلمیں دینے والے دلیپ کمار بھارت کےشہر ممبئی میں انتقال کرگئے۔

سپرہیرو کے انتقال کی خبر ممبئی کے پی ڈی ہندوجا اسپتال میں ان کے پلمونولوجسٹ ڈاکٹر جلیل پارکر نے کیا۔

ایک ہفتےقبل برصغیر کے معروف اداکار دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

سانس لینے میں دشواری، دلیپ کمار پھر اسپتال داخل

 دلیپ کمار نے 1944 میں جوار بھاٹا میں ڈیبیو کیا تھا لیکن یہ 1949 کی ہٹ فلم تھی جس نے دلیپ کمار کو شہرت کی بلندی پر پہنچایا دیا تھا۔

دلیپ کمار کے نام سے مشہور یوسف خان 1922 کو پشاور کے محلہ خداداد میں پیدا ہوئے اور ان کا آبائی گھر آج بھی پشاور میں موجود ہے۔

شہنشاہ جذبات کے لقب سے مشہور دلیپ کمار کو انڈین فلم کا سب سے بڑا اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جب کہ انہیں پاکستانی حکومت کی طرف سے1998 میں نشانِ پاکستان سے نوازا گیا۔

دلیپ کمار1940 سے 1960کی دہائی میں بھارتی سینما پر چھائے رہے، انہوں نے 65 سے زائد فلموں میں کام کیا، ان کی مشہور فلموں میں دیوداس، سنگ دل، امر، آن، انداز، نیادور، کرما اور مغل اعظم شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں