دنیاکاامن خطےمیں ہونیوالی تبدیلیوں سے مشروط ہے،آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں پائیدار امن کا انحصار خطے میں زیر التوا مسائل کے حل میں پوشیدہ ہے۔ دنیا تنازعات کے حل میں بامقصد تعاون کرے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر جرمنی پہنچ گئے۔ برلن آمد پر آرمی چیف نے جرمن وزیر خارجہ اور پاکستان اور افغانستان کیلئے مقرر جرمن نمائندہ خصوصی سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جرمن وزیر خارجہ اور نمائندہ برائے پاکستان وافغانستان سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ نے باہمی تعاون کے فروغ کے عزم اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا میں پائیدار امن کا انحصار خطے میں زیر التوا مسائل کے حل میں پوشیدہ ہے جن کو بامقصد عالمی حمایت سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں