دنیا میں پرندوں کی تعداد کتنی ہے؟

فوٹو: اَن اسپلیش ڈاٹ کام

تقریباً 8 ارب انسانوں کی آبادی والی اس دنیا میں ان گنت دیگر مخلوقات موجود ہیں جن میں سے ایک پرندے بھی ہیں جو اپنے دیدہ زیب رنگوں اور سریلی آوازوں کے ذریعے اس جہان کی خوبصورتی بڑھانے میں بھی اپنا منفرد کردار ادا کرتے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دنیا میں پرندوں کی کل آبادی تقریباً 50 ارب ہے جبکہ ان میں سے چڑیائیں جو قریہ قریہ چہچہاتی نظر آتی ہیں صرف ان کی تعداد ایک ارب 60 کروڑ ہے۔

two birds on branch

عام طور پرنظر آنے والی چڑیا کے علاوہ چڑیوں کی تین اور نسلیں بھی ہیں جن میں یورپ میں پائی جانی والی اسٹارلنگ اور بارن چڑیاں اور مینائیں بھی ہیں جن کی مجموعی تعداد ایک ارب سے زائد ہے۔

لیکن چڑیوں کی بہت سی نسلیں نایاب ہیں ان میں 10 میں سے ایک نسل ایسی ہے جس کی تعداد 5 ہزار سے بھی کم رہ گئی ہے۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی نیو ساؤتھ ویلز یونیورسٹی کی ایک ٹیم کے مطابق پرندوں کی آبادی کے بارے میں اس تحقیق سے بہت سی معدوم ہونے والی نسلوں کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں میں مدد ملے گی۔

Beautiful Wallpaper Birds

اس تحقیق میں شامل ڈاکٹر کوری کالاگاہن کا کہنا ہے کہ ہمارا خاصا وقت اور مالی وسائل بنی نوع انسان کی فکر میں صرف ہوتے ہیں لیکن ہمیں ان حیوانات اور نباتات پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے جن کے ساتھ ہم اس کرۂ ارض پر بستے ہیں۔

دنیا میں موجود پرندوں کی درست تعداد معلوم کرنا انتہائی پیچدہ عمل ہے اور اس کا کوئی حتمی جواب موجود نہیں ہے۔ ماضی میں لگائے جانے والے اندازوں کے مطابق 200 سے 400 ارب پرندے دنیا میں موجود ہیں اور ان کی 10 ہزار سے 13 ہزار تک مختلف نسلیں یا اقسام ہیں۔

25 Most Beautiful Birds In The World Pictures

آسٹریلیا کے تحقیق کاروں نے 9 ہزار 700 مخلتف نسلوں کے پرندوں کا تجزیہ کیا اور یہ ڈیٹا انہوں نے پرندوں کو پسند کرنے اور ان کا مشاہدہ کرنے والوں سے اکھٹا کیا جو انٹرنیٹ پر دستیاب تھا۔

اس کے بعد انہوں نے اس ڈیٹا یا اعداد و شمار کو ماہرین سے مشورہ کر کے بہتر کیا اور اس بارے زیادہ درست اندازے لگانے میں کامیاب ہوئے۔

brown and white eagle flying under blue sky during daytime

یہ تحقیق امریکا کے پروسیڈنگ آف نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کے جریدے میں شائع ہوئی ہے جس کے مطابق نصف کرۂ شمالی یعنی یورپ، شمالی ایشیا، شمالی افریقہ، جزیرہ نما عرب کے کچھ حصوں اور بحیرہ منجمد شمالی میں بہت سے پرندے موجود ہیں۔ اس کے مقابلے میں مڈگاسکر اور بحیرہ منجمد جنوبی میں کم پرندے موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں