دورہ انگلینڈ سےقبل قومی کرکٹرز کےسینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان متوقع

PCB

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان دورہ انگلینڈ سے قبل کیے جانے کا امکان ہے۔

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون کو ختم ہو رہے ہیں اور نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی مدت یکم جولائی سے شروع ہوگی۔

سینٹرل کنٹریکٹس کے لیے مشاورت جاری ہے اور کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ‏ہیڈکوچ، چیف سلیکٹر ڈائریکٹر انٹرنیشنل اور چیف اایگزیکٹو کے درمیان مشاورت بھی ہوئی۔

حسن علی اور فہیم اشرف کو کنٹریکٹس کی پیشکش کی جائے گی۔ حسن علی، فخر زمان اور فواد عالم کو بی کیٹیگری میں شامل کیا جائے گا۔

حارث روف اور محمد حسنین کو سی کٹگری مل سکتی ہے جبکہ  اظہر علی ایک فارمیٹ کی وجہ سے بی کیٹیگری میں آسکتے ہیں۔ آل راؤنڈر محمد حفیظ کو بھی پیشکش ہوگی۔

اسکے علاوہ اسد شفیق، شان مسعود اور حارث سہیل کی تنزلی کا ا مکان ہے۔