دورہ پاکستان منسوخ کرنےوالی کیوی ٹیم یواےای پہنچ گئی

سیکورٹی کا بہانہ بناکر یکطرفہ طور پر پاکستان کا دورہ ختم کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی۔ کیوی ٹیم گزشتہ روز اسلام آباد ائيرپورٹ سے خصوصی طیارے سے روانہ ہوئی تھی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹيم گزشتہ روز اسلام آباد سے شام 6 بجے اپنے ملک کےلیے روانہ ہوئی تھی، کیوی ٹیم خصوصی پرواز کےذریعے براستہ یو اے ای سے اپنے دیس پہنچیں گے۔

Image

قبل ازیں 17ستمبر کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر میچ سے 2 گھنٹے قبل دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور نیوزی لینڈ کی جانب سے کرکٹ سیریز ملتوی ہونے پر آگاہ کیا تھا۔ عمران خان نے فل پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ جواب میں کیوی وزیراعظم جسينڈا آرڈرن نے کہا تھا کہ سيريز نہ ہونے کا سب کو کتنا افسوس ہے تاہم کھلاڑيوں کا تحفظ سب سے اہم ہے۔

سیکورٹی خدشات: نیوزی لینڈ نےپاکستان کیساتھ سیریز منسوخ کردی

اس سے قبل نيوزی لينڈ ٹیم کی پاکستان آمد سے قبل سکيورٹی ايکسپرٹ ريگ ڈيکاسن نے انتظامات کاجائزہ ليکر ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا گرين سگنل ديا تھا۔ جس کے بعد ٹيم پاکستان آئی تھی۔

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ٹیم کی واپسی کے لیے انتظامات اسپیشل برانچ نے سنبھال لیے۔ فوٹو:فائل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا اور پاکستان 18 سال بعد اپنی سرزمین پر نیوزی لینڈ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار تھا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا بیان

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حکومت کی جانب سے پاکستان سے متعلق تھریٹ لیول بڑھانے اور گراؤنڈ پر موجود سکیورٹی ایڈوائزرز کی ایڈوائس پر فیصلہ کیا گیا کہ بلیک کیپس دورہ جاری نہیں رکھیں گے۔ اب ٹیم کی وطن واپسی کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

کرکٹرز نیوزی لینڈ کے فیصلے سے ناخوش

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کہا کہ ایڈوائس ملنے کے بعد دورہ جاری رکھنا ممکن نہ تھا، مجھے اندازہ ہے کہ یہ پی سی بی کے لیے نقصان دہ ہے لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت اہم ہے اور یہی معقول آپشن ہے۔

کیوی ٹیم کےفیصلے پرحیران ہوں،پاکستان محفوظ ملک ہے،ڈیرن سیمی

نیوزی لینڈ کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ہیتھ ملز نے ڈیوڈ وائٹ کے بیان سے ہم آہنگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ “ہم اس معاملے میں شریک رہے اور فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں، کھلاڑی اچھے ہاتھوں میں ہیں، وہ محفوظ ہیں اور ہر ایک اپنے بہترین مفاد کے مطابق کام کر رہا ہے”۔

تازہ ترین

گرین لائن منصوبےکی 40بسیں کراچی پہنچ گئیں
باکسرعامرخان کو طیارے سے اتاردیا گیا
شہباز شریف کراچی پہنچ گئے
اہم خبر:سندھ کےاسکولوں میں والدین کےکروناسرٹیفیکیٹ طلب