دورہ پاکستان کیوں منسوخ کیا؟نیوزی لینڈ کاپاکستان کوبتانے سےانکار

نیوزی لیںڈ کرکٹ ٹیم کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ دورہ پاکستان کےدوران کھلاڑیوں کو لاحق خطرات کےبارے میں پی سی بی کو وجوہات نہیں بتائی گئیں اور نہ بتائی جائیں گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کیوی بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کی منسوخی کی مختصر وجوہات پاکستان کرکٹ بورڈ کو بتائی گئی ہیں تاہم تفصیلی انداز میں نہ تو انہیں بتایا گیا ہے اور نہ ہی بتایا جائے گا۔ ہمیں معلوم ہے کہ یہ پی سی بی کے لیے انتہائی مشکل وقت ہے لیکن ہمارے پاس دورہ منسوخ کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا۔

ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہا کہ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے ملنے والی ہدایات کی روشنی میں ہم نے انتہائی ذمہ دارانہ قدم اٹھایا۔ ہم نے فیصلہ کرنے سے پہلے نیوزی لینڈ کے حکومتی عہدیداروں کے ساتھ کافی بات چیت کی اور پی سی بی کو اپنے موقف سے آگاہ کرنے کے بعد ہی ہم سمجھتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔

دورہ پاکستان منسوخ کرنےوالی کیوی ٹیم یواےای پہنچ گئی

انہوں نے کہا کہ کیوی ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے پرعزم تھی کیونکہ اس سے قبل پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ اور خطرات سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا تھا تاہم جمعہ کے روز ہر چیز بدل گئی۔

We Had Several Conversations With New Zealand Government Officials Before Making The Decision: New Zealand Cricket On Pulling Out Of Pakistan Tour

واضح رہے کہ 17ستمبر کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر میچ سے 2 گھنٹے قبل دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نےکتنی بار دورے ادھورے چھوڑے؟

سیکورٹی کا بہانہ بناکر یکطرفہ طور پر پاکستان کا دورہ ختم کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آج صبح متحدہ عرب امارات پہنچی۔ کیوی ٹیم گزشتہ روز اسلام آباد ائيرپورٹ سے خصوصی طیارے سے روانہ ہوئی تھی۔

سن 2015 کےبعد کون کون سی ٹیمیں پاکستان آئیں؟

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا اور پاکستان 18 سال بعد اپنی سرزمین پر نیوزی لینڈ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار تھا۔

تازہ ترین

گرین لائن منصوبےکی 40بسیں کراچی پہنچ گئیں
باکسرعامرخان کو طیارے سے اتاردیا گیا
شہباز شریف کراچی پہنچ گئے
اہم خبر:سندھ کےاسکولوں میں والدین کےکروناسرٹیفیکیٹ طلب