گر آپ اپنا آئی فون پیشہ ورانہ فوٹو گرافی کے لیے استعمال کرتے ہیں تو بعض اوقات آپ فون کو ہاتھ میں رکھتے ہوئے فوٹو نہیں کھینچنا چاہتے خصوصاً جب مکمل تصویر بنانی ہو کیونکہ ہاتھ میں موبائل تھامنے سے موبائل کے حرکت کرنے سے تصویر خراب ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ اگر آپ گروپ شاٹ لینا چاہتے ہیں اور آپ خود بھی اس میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو ایسے طریقے موجود ہیں جن کی مدد سے آپ کیمرے کا بٹن دور سے دبا سکتے ہیں اور پسند کی تصویر بنا سکتے ہیں۔
آئی فون کے کیمرے کو دور سے کنٹرول کے لیے آپ یہ چار طریقے آزما سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
1۔ ایپل سمارٹ واچ کا استعمال
اگر آپ کے پاس ایپل سمارٹ گھڑی ہے تو گھڑی کی کیمرہ ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے آئی فون کیمرے کو دور سے تصاویر کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ ایپلی کیشن کی ترتیبات کو اپنی مرضی کے مطابق بھی چلا سکتے ہیں، جیسے ٹائمر، فلیش، براہ راست فوٹو یا ایچ ڈی آر کا استعمال، ایسا کرنے کے لیے ان اقدامات پر عمل کریں۔

ایپل سمارٹ واچ کی مدد سے آئی فون پر دور سے تصویر بنائی جا سکتی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
اپنے آئی فون کو کسی سیدھی جگہ تپائی یا سٹینڈ پر رکھیں۔
ایپل سمارٹ واچ پر کیمرہ ایپلی کیشن کھولیں۔ اس سے فون پر کیمرہ ایپلی کیشن بھی کھل جائے گی۔
اضافی ترتیبات کو آن کرنے کے لیے تین نکات پر کلک کریں، جیسے سامنے یا بیک کیمرا کے درمیان سوئچ کرنا اور ٹائمر آن کرنا، فلیش کو آن کرنا یا بند کرنا۔
تصویر کا نقطہ سیٹ کرنے کے لیے سمارٹ واچ سکرین پر فریم کو کلک کریں۔
زوم ان یا آؤٹ کرنے کے لیے ڈیجیٹل کراؤن کے ساتھ والے بٹن کو گھمائیں۔

تصویر کے لیے وائس کنٹرول کا فیچر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے (فوٹو: ایپل ان سائیڈر)
اب تصویر لینے کے لیے سمارٹ واچ پر شٹر بٹن دبائیں۔
2 ۔ وائس کنٹرول فیچر کا استعمال
فون میں کیمرہ ایپ کھل جانے کے ساتھ آپ شٹر بٹن کو ایکٹیو کرنے کے لیے اپ یا نیچے کے بٹن کو دبائیں جو سکرین کو دبانے سے بہتر آپشن ہو سکتا ہے لیکن اس کے لیے آپ کو اب بھی فون کو چھونے کی ضرورت ہے لہٰذا اس کے بجائے آپ کو آواز کا آپشن استعمال کرنا ہوگا،اس کے لیے ان ان طریقوں پر عمل کریں۔
آئی فون پر ترتیبات کو کھولیں۔
ایکسس آپشن پر کلک کریں۔
صوتی کنٹرول کے اختیارات کے ساتھ والے بٹن کو آن کرنے کے لیے سوئچ کریں۔
آپشن (حسب ضرورت) پر کلک کریں۔
ڈیوائس کے اختیار پر کلک کریں پھر (کیمرہ) ایپلی کیشن کا انتخاب کریں۔
اگلی سکرین پر انیبل والے آپشن کے ساتھ والے بٹن پر کلک کریں۔
نیچے والیوم بٹن سے متعلق کمانڈ میں سے ایک کو منتخب کریں۔
اب کمانڈ جاری ہونے کے بعد تصویربراہ راست بن جائے گی۔

Siri صوتی اسسٹنٹ دور سے تصویر لینے میں مدد دیتا ہے (فوٹو: اے ایف پی)