دوسرا ایلیمنیٹر: اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی کی جارحانہ بلے بازی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ابوظبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
بدترین آغاز کے بعد آخری اوورز میں حسن علی کی جارحانہ بیٹنگ نے یونائیٹڈ کو ایک اچھے ٹوٹل تک پہنچایا ہے۔
میچ جیتنے والی ٹیم 24 جون کو ملتان سلطانز کے خلاف لیگ کا فائنل کھیلے گی۔
مزید پڑھیں
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عثمان خواجہ اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ شعیب ملک نے پشاور زلمی کی جانب سے پہلا اوور کرایا۔ یونائیٹد کے کولن منرو نے عمید آصف کے چھٹے اوور کی پہلی چار گیندوں پر 18 رنز بنائے۔
عثمان خواجہ جنہوں نے گزشتہ میچ میں زلمی کے خلاف سینچری سکور کی تھی آج ایک رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ دوسرے اوور میں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد اخلاق بھی آؤٹ ہو گئے۔
آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی برینڈن کنگ تھے جنہوں نے 18 رنز بنائے۔ ان کو عمید آصف نے پویلین بھیجا۔ کولن منرو 44 رنز بنانے کے بعد محمد عرفان کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
افتخار احمد دس رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ان کو وہاب ریاض کی گیند پر کامران اکمل نے کیچ آؤٹ کیا۔
زلمی کے محمد عرفان نے چار اوور میں 21 رنز دیے اور ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ان کے گراؤنڈ سے باہر جانے پر متبادل کھلاڑی کے لیے امپائرز نے دونوں ٹیموں سے مشاورت کی۔

زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
یونائیٹد کے کپتان شاداب خان آؤٹ ہوئے تو ان کے بعد آصف علی پر کریز پر نہ ٹھہر سکے۔ آؤٹ ہونے والے آٹھویں کھلاڑی فہیم اشرف تھے جو ایک رنز بنا سکے۔ ان کی وکٹ بھی وہاب ریاض کے حصے میں آئی۔
حسن علی نے 17 ویں اوور میں عمید آصف کی پہلی چار گیندوں پر 20 رنز جوڑے۔
یونائیٹڈ نے 19 اوورز میں 158 رنز بنائے ہیں۔
پشاور زلمی نے پہلے ایلیمنیٹر میں کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل سے باہر کر دیا تھا۔ جبکہ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 31 رنز سے شکست دینے کے بعد فائنل میں جگہ پکی کر لی تھی۔