دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان نے تگڑے مقابلے کے لیے کمر کس لی

پاکستان کرکٹ ٹيم نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹيسٹ ميچ کيلئے پريکٹس کا آغاز کرديا ہے۔

منگل کو ہرارے اسپورٹس کلب ميں قومی کھلاڑيوں نے فزيکل ٹريننگ کے ساتھ بيٹنگ اور بولنگ کی مشقيں کيں۔ اس دوران بولرز اور بلے بازوں کی خامياں دورکی گئيں۔ کھلاڑيوں کو سلپ کيچنگ کی خصوصی پريکٹس کرائی گئی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درميان دوسرا اور فیصلہ کن ٹيسٹ 7 مئی سے شروع ہوگا۔ پاکستان نے پہلے ٹيسٹ میچ ميں زمبابوے کو اننگ اور116 رنز سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں فواد عالم نے کیرئیر کی چوتھی سنچری اسکور کی تھی۔ حسن علی نے میچ میں 9 شکار کئے تھے۔

متعلقہ خبریں