دونوں بہنوں کی حسین جوڑی ٹوٹ گئی

سینیئرآرٹسٹ بشریٰ انصاری نےکرونا وائرس کے باعث انتقال کرجانے والی بہن سنبل شاہد کی یاد میں ایک اور جذباتی پوسٹ شیئرکی ہے۔

بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پراپنی بڑی بہنوں کی نوجوانی کے دنوں کی ایک یادگار تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا ” سنبل شاہد بائیں جانب نیلم کے ساتھ، دونوں بہنوں کی حسین جوڑی ٹوٹ گئی ”۔

مرحومہ بہن کیلئے اپنے دلی جذبات کااظہار کرتے ہوئے بشریٰ نے مزید لکھا ” آپ بہت یاد آتی ہیں، دنیا اور زندگی دونوں بےرنگ ”۔

اس تصویرکے علاوہ بشریٰ نے دونوں بہنوں کی نوعمری کے دور کی ایک دلکش بلیک اینڈ وائٹ تصویربھی فالوور کیلئے شیئرکی۔

اس سے قبل بشریٰ انصاری نے مرحومہ بہن سنبل شاہد کے ساتھ انکی گزشتہ سالگرہ پر کھینچی جانے والی تصویر شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ” ہم نہیں جانتے تھے کہ جنوری 2021 میں آپ کی آخری سالگرہ منائیں گے ”۔

بشریٰ اوراسماء عباس نے گذشتہ ماہ اپنے فالوورزکو بتایا تھا کہ ان کی بہن سنبل شاہد کرونا کے باعث وینٹی لیٹر پرہیں، دونوں نے سنبل کی صحتیابی کیلئے دُعا کی اپیل کی تھی جو 22 اپریل سے وینٹی لیٹرپرتھیں اور جمعرات 6 مئی کو کرگئیں۔

متعدد ڈراموں میں اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی سنبل شاہد نےحال ہی میں اے آروائی کے ڈرامہ سیریل نند میں نظرآئی تھیں جبکہ اس سے قبل انہوں نے اے پلس سے نشرکیے جانے والے ڈرامے” جی ٹی روڈ” میں کام کیا تھا جس میں ان کے ہمراہ اسماء عباس بھی تھیں۔

متعلقہ خبریں