دہشتگردوں نےپاکستان کےتشخص کوبہت نقصان پہنچایا،آئی ایس پی آر

وقت آگیا ہے کہ دنیا کو پاکستان کا بہترین چہرہ دکھائیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 دہائیوں میں دہشت گردوں نے پاکستان کے تشخص کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی سطح پر اپنا امیج بہترین بنائیں۔

اسلام آباد میں نیشنل ایمیچیور شارٹ فلم فیسٹیول سے خطاب میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی سطح پر اپنا امیج بہترین بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے۔ وطن عزیز کو 2 دہائیوں سے دہشت گردی کی جنگ کا سامنا کرنا رہا، تخریب کاروں نے پاکستان کے عالمی وقار کو بہت نقصان پہنچایا اور آج بھی کوشش کر رہے ہیں، انسداد دہشت گردی کی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں۔ مگر پاکستان وہ خوش نصیب ملک ہے جہاں پر 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

اس موقع پر نیشنل ایمیچیور شارٹ فلم فیسٹیول کا ذکر کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے تحت نوجوان شارٹ فلمز بنائیں گے۔ نیشنل ایمیچیور شارٹ فلم فیسٹیول ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پر نوجوانوں شارٹ فلم سے پاکستان کا بہترین تشخص سامنے لاسکے گے۔

پراجیکٹ سے متعلق انہوں نے مزید کہا کہ نومبر 2020ء میں اس فیسٹیول کیلئے ہم نے بہترین ٹیم تشکیل دیں، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس مقصد کی سرپرستی کی۔

متعلقہ خبریں

dg ispr ny kaha, pak fauj ka kehna tha kay, tarjuman pak fauj, ispr kay mutabiq, babar iftikhar