دیر:شرینگل بازارمیں آگ لگنےسےکروڑوں روپے کا نقصان

لکڑی سے بنی 50 سےزاٸد دکانیں جل کر خاکستر

Your browser does not support the video tag.

دیرمیں شرینگل بازار میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا۔

دیر کی تحصیل شرینگل بازار کی ہوائی مارکیٹ میں ہفتے کوعلی الصبح شدید آگ لگ گٸی۔امدادی ٹیموں کے مطابق بازارمیں آگ لگنے کے باعث لکڑی سے بنی 50 سےزاٸد دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔آگ لگنےکی وجہ بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔

لیویزاور پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کرعلاقہ مکینوں کے ساتھ آگ بجھانےمیں مدد فراہم کی۔ہواٸی مارکیٹ میں  زیادہ تر دکانیں کپڑے کی تھیں۔ فاٸربریگیڈ مبینہ طور پرتاخیرسے پہنچنے پرمقامی افراد نے ریسکیو 1122 کے خلاف احتجاج کیا۔مقامی افراد اور تاجروں نےاحتجاجی مظاہرے میں الزام عائد کیا کہ ریسکیو1122 کو فون کرتے رہے لیکن کسی نے ٹیلی فون تک نہیں اٹھایا اورجب ریسکیو اہلکار پہنچے تو مارکیٹ کا بیشتر حصہ جل کر ختم ہوچکا تھا۔

متعلقہ خبریں