راجن پور:قابضین سے واگزار کرائی گئی زمین پردوبارہ قبضہ ہوگیا

Rajanpur 2

راجن پور میں ٹین بلین ٹری منصوبے کے لیے قابضین سے واگزار کرائی گئی زمین پر دوبارہ قبضہ ہوگیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے رقبے واگزار کرا کر محکمہ جنگلات کے حوالے کیے تھے جن پر ٹین بلین ٹری منصوبے کے لیے پودے لگائے جانے تھے۔

رکھ خانواہ، بیٹ باغ شاہ اور رکھ کوٹلہ شیر محمد میں 500 ایکڑ رقبہ واگزار کرایا گیا تھا جس کی مالیت 50کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن، ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ پولیس نے آپریشن کے ذریعے رقبے واگزار کیے جبکہ آپریشن کے دوران ٹیموں کو مزاحمت کا سامنا بھی رہا۔

زمینوں پر دوبارہ قبضے، کرپشن اور بدعنوانی پر ڈپٹی کمشنر راجن پور کی مدعیت میں ڈیف ایف او اظہر عباس اور آر ایف او ظفر لغاری سمیت محکمہ جنگلات کے افسران اور ملازمین پر تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمات درج ہوا۔

ایف آئی آر کے باوجود ڈی ایف او اظہر عباس کو دوبارہ راجن پور ضلع میں تعینات کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں