راجن پور:کچےکےعلاقے ميں پوليس کا ڈاکوؤں کےخلاف گرينڈ آپريشن جاری

راجن پور میں کچے کے علاقے ميں پوليس کا ڈاکوؤں کے خلاف گرينڈ آپريشن جاری ہے۔

منگل کو آر پی او فیصل رانا نے بتایا ہے کہ راجن پورمیں ڈاکوؤں کے خلاف گرينڈ آپريشن ميں1 ہزار اہلکار اور بکتر بند گاڑياں حصہ لے رہی ہیں۔ ضرورت پڑنے پر رينجرز کو بھی طلب کيا جاسکتا ہے۔

آر پی او کے مطابق مزید ماہر پولیس افسران اور نفری طلب کرلی گئی ہے جبکہ بلوچستان کی طرف جانے والے راستوں پر چیکنگ مزید سخت کردی گئی ہے۔ رینجرز کی چوکیوں کو مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے حوالے  سے ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

آر پی او نے یہ بھی بتایا کہ آپریشن کے دوران ڈرون کیمروں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جائے گا۔

فیصل رانا نےواضح کردیا ہے کہ قاتلوں اور ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو ہدف بنا کر کارروائی  کی جارہی ہے ۔ اعلیٰ پولیس افسران تھانہ سونمیانی میں بنائے گئےعارضی کیمپ میں موجود آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔

پولیس کا آپریشن ڈاکوؤں کی قید سے اہلکاروں کو چھڑانے کے لیے کہا جارہا ہے۔ پولیس آپریشن میں سونمیانی، ٹھٹھ پتن،کچی کپڑا،کچی جمال،کچہ میانوالی اور کچہ کراچی میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں