راحت فتح علی خان 14فروری کو آن لائن کنسرٹ کرینگے

یہ کنسرٹ رات 8 بجےسے 10 بجے تک جاری رہیگا

سروں کے بادشاہ استاد راحت فتح علی خان چودہ فروری کو لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر فن کا جادو جگائیں گے، یہ پہلا موقع ہوگا جب راحت فتح علی خان ڈیجیٹل لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر کنسرٹ کریں گے۔

کرونا نے لائيو کنسرٹ ميں رکاوٹيں کھڑی کرديں تو کيا ہوا، گلوکار راحت فتح علی خان کے سروں کا جادو پھر بھی سر چڑھ کر بولے گا۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار چودہ فروری کو لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر کنسرٹ کریں گے، جو رات آٹھ بجے سے 10 بجے تک جاری رہے گا ۔

آپ جاپان ميں ہوں يا جنوبي افريقہ ميں، نيوزي لينڈ ميں يا امريکا ميں، موسيقی کے اس ايونٹ ميں گھر بيٹھے شريک ہوسکتے ہيں۔

راحت فتح علی خان کے اس پہلے آن لائن کنسرٹ کا ٹکٹ بھی آن لائن فروخت ہو رہا ہے اور اس کی قیمت 20 ڈالر رکھی گئی ہے، پاکستانی روپے میں یہ رقم 3,200 روپے بنتی ہے ۔

متعدد ايوارڈ حاصل کرنے والے راحت فتح علی خان کے کئی گانے انتہائی مقبوليت حاصل کرچکے ہيں جبکہ ان کا گيت ’ضروری تھا‘ یو ٹیوب پر 100 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

متعلقہ خبریں