راولپنڈی: تھانہ ریس کورس میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کیمرے میں محفوظ

راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کی حدود میں دن کے وقت اسٹریٹ کرائم کی واردات کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئی۔

تھانہ ریس کورس کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں دن کے وقت گلی سے گزرنے والی خاتون کے ساتھ واردات پیش آئی۔

واقعے کا مقدمہ متعلقہ تھانہ میں متاثرہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزم نے خاتون سے 2ہزارروپے نقدی، شناختی کارڈ اور دستاویزات چھین لیں اوربا آسانی موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا۔

راول پنڈی پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں