راولپنڈی میں فائرنگ،سابق رکن پنجاب اسمبلی شاہان حاکمین جاں بحق

فوٹو: فیس بک

پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک شاہان حاکمین اٹک میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک شاہان حاکمین خان اٹک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے، انہیں ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق شاہان حاکمین خان کے جاں بحق ہونے کی ڈاکٹرز نے تصدیق کردی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔

ملک شاہان حاکمین خان 2008ء کے عام انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے، ان کے والد ملک حاکیم خان بھی تین مرتبہ پنجاب اسمبلی کے رکن اور سینیٹر رہ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں