راوی اربن پراجیکٹ:عدالت کی بین الاقوامی کنسلٹنٹ تعینات کرنےکی ہدایت

Ravi River

فوٹو: آن لائن

لاہور ہائی کورٹ نے راوی اربن پراجیکٹ کے ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لینے کے لیے بین الاقوامی کنسلٹنٹ تعینات کرنے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیزار ذکاء ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی جس میں ماحولیاتی آلودگی سے شہر کو پاک کرنے کے لیے اقدامات نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی۔

عدالت نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت 2 ہفتوں میں انوایرمنٹ پروٹیکشن کونسل تشکیل دے جبکہ عدالت نے پنجاب حکومت کو سموگ کے خلاف اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

عدالت نے حکم دیا کہ ائیر کوالٹی اسٹینڈرڈ نافذ کیا جائے اور نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ کا ماحولیاتی جائزہ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ زگ ذیگ ٹیکنالوجی والے بھٹے ہی کام کرسکیں گے۔

درخواست گزار شیزار ذکا ایڈووکیٹ کے مطابق لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بنتا جا رہا ہے اور حکومت لاہور کو آلودگی سے پاک کرنے کے اقدامات میں ناکام ہے۔