رحيم يارخان میں طوفانی بارش نےتباہی مچادی

فائل فوٹو

رحيم يار خان ميں گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش نے ہرطرف تباہی مچادی، مختلف حادثات ميں 3 خواتين سميت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق شدید آندھی اور بارشوں کے باعث رحيم يار خان میں 2 مکانات کی چھتیں گرگئیں جس کے نتیجے میں 3 خواتين سميت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

آندھی کے باعث متعدد مقامات پر سائن بورڈ اور بجلی کے پول گرگئے جس سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ بل بورڈز اور دکانوں کے شیڈ گرنے سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ آندھی کے بعد سے بجلی کو بند ہوئے 15گھںٹے سے زائد کا وقت گزر گیا ہے۔

متعلقہ خبریں