رحیم یارخان:قومی شاہراہ پرجن پورکےقریب ٹریفک حادثہ،2افرادجاںبحق

رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پرمرغیاں سپلائی کرنے والا مزدا ٹرک سامان لے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گیا۔

جمعہ کی صبح ٹریفک حادثہ قومی شاہراہ جن پور کے قریب پیش آیا۔حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوا۔میتوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ امدادی ٹیموں کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ سپلائی کیلئے لے جانے والی سینکڑوں مرغیاں بھی حادثے میں ہلاک ہوگئیں جس سے لاکھوں کا نقصان ہوا۔

متعلقہ خبریں