رحیم یارخان:موٹروے ایم 5 پرٹریفک حادثہ

رحیم یار خان میں موٹر وے ایم 5 پر ٹریفک حادثے میں خاتون مسافر جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق ٹریفک حادثہ موٹروے ایم 5 پر اقبال آباد انٹرچینج کے قریب رات گئے پیش آیا۔

وین میں موجود مسافروں نے بتایا کہ حادثے کے وقت وین کی رفتار تیز تھی اور ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی مدد سے تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے کا شکار افراد کشمور سے رحیم یار خان آرہے تھے اور ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

متعلقہ خبریں