رحیم یارخان: بارش کے باعث نہروں میں شگاف پڑگئے

کھیتوں میں پانی داخل ہونے سے تیار فصلوں کو نقصان

رحیم یار خان میں محکمہ آب پاشی کی غفلت کے باعث 4 نہروں میں مختلف مقامات پر بڑے شگاف پڑگئے ہیں جس سے قریبی آبادیاں اور کھیت زیر آب آگئے ہیں۔

محکمہ انہار کے مطابق ترنڈہ مائینر،واہ فقیراں مائینر، ملوک واہ مائینراور 3 آر کینال لیاقت پور میں شگاف پڑے ہیں ۔ گذشتہ رات ہونے والی بارشِ ، کمزور پشتے اور درخت گرنے سے نہروں کے کنارے متاثر ہوئے ہیں۔

شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ اراضی زیرِ آب آگئی ہے۔نہروں کا پانی آبادیوں میں داخل ہونے سے کئی مکانات متاثر ہوئے ہیں جبکہ کھیتوں میں پانی داخل ہونے سے تیار فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

کئی مقامات پرمقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پُرکرنے میں مصروف ہیں جبکہ کچھ مقامات پر ریسکیو اور محکمہ انہار کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں