سی ٹی ڈی پنجاب نے رحیم یار خان میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
پنجاب پولیس کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے رحیم یار خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، آپریشن کے دوران 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے، جن کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، سیفٹی فیوز اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی ملتان میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
متعلقہ خبریں