رحیم یارخان میں ٹریفک حادثہ،3افراد جاں بحق

رحیم یار خان میں ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رحیم یار خان میں کار نہر میں گرنے کا واقعہ  تھانہ سی ڈویژن کے علاقے عباسیہ ٹاؤن میں پیش آیا۔ تیز رفتار کار فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد نہر میں جا گری۔

نہر میں گرنے والی گاڑی سے 2 نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی کار میں 3 لڑکے سوار تھے جن کی عمریں، 15، 17 اور 21 سال بتائی جارہی ہیں۔ 1 لڑکے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں نہر پر موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں