رحیم یارخان: ہیڈ احسان پور پر زیرِ تعمیر پل گرگیا

چار مزدور زخمی

رحیم یار خان کےعلاقے احسان پور میں نہر پر تعمیر کئے جانے والا پل گرنے سے 4 مزدور زخمی ہوگئے۔

ہیڈ پر تعمیر کیا جانے والا پل نہر گر گیا حادثے میں 4 مزدور زخمی ہوگئے پل پر ناقص میٹریل استعمال کئے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے پل گرنے کی فوٹیج سامنے آگئی ہے

رحیم یار خان کے علاقے احسان پور میں نہر پر پل کی تعمیر کا کام جاری تھا۔ اس دوران ممکنہ طور پر تعمیراتی فالٹ کے باعث پل اچانک گرگیا۔

حادثے میں پل پر کام کرنے والے مزدور ملنے سمیت نہر میں جا گرے۔زیرتعمیر پل گرنے کی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں پل کو اچانک گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

حادثے کے بعد زخمی مزدوروں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت طبی امداد کیلئے شیخ زید اسپتال منتقل کیا۔

ماہرین کے مطابق ہیڈ احسان پور پل کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کئے جانے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے تاہم اس واقعے کے بعد پل بنانے والا ٹھیکے دار اور عملہ غائب ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں