رشی کپور کی برسی پر بیٹی کا جذباتی پیغام

بالی ووڈ اداکار رشی کپور کی بیٹی ردھیما کپور نے اپنے والد کی پہلی برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کیا۔

ردھیما کپور نے انسٹاگرام پر والد کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اگر میں آپ کو دوبارہ سُن سکیں تو مجھے ایک بار مُشک کہیں، جب تک کہ ہم دوبارہ ملاقات نہ کریں تب تک چلیں اور اپنی زندگی میں ہماری رہنمائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو کبھی بھلایا نہیں گیا اور نہ ہی کبھی ایسا کریں گے، آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں موجود رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں آپ سے ہمیشہ پیار کرتی رہوں گی۔

اداکارہ رشی کپور کا انتقال گزشتہ برس 30 اپریل کو ہوا تھا ۔

متعلقہ خبریں