ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے
وکٹ کیپر محمد رضوان کی تعریف پر سرفراز احمد، محمد حفیظ اور محمد عامر آمنے سامنے آگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں گزشتہ سال ٹی 20 کے ٹاپ اسکورر محمد حفیظ نے رضوان کو سنچری بنانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ چمکتے ہوئے ستارے ہیں لیکن مجھے حیرت ہوتی ہے کہ آپ کو کب تک یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں پاکستان کے نمبرون وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں۔
Congratulations @iMRizwanPak on scoring T20 💯👏🏼👍🏼. U r a Star shining star 🌟 Wonder how long u need to prove that u r NO1 wicketkeeper/Batsman in pakistan in all formats of the game. Just asking 🙏🏽 pic.twitter.com/e5fSNIaCmN
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) February 11, 2021
جس پر سابق کپتان سرفراز احمد نے محمد کو جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ بھائی صاحب! امتیاز احمد، وسیم باری، تسلیم عارف، سلیم یوسف، معین خان اور راشد لطیف سے لے کر کامران اکمل اور اب محمد رضوان تک جو بھی پاکستان کے لیے کھیلا وہ نمبر ون ہی رہے ہیں اور اسی کے مطابق ان کی عزت کی جاتی ہے۔
Hafeez bhai Sb, whoever has played for Pakistan from Imtiaz Ahmed, Wasim Bari, Tasleem Arif to Saleem Yousuf and from Moin Khan, Rashid Latif to Kamran Akmal and even Rizwan right now has always been number ONE for the country and have been respected accordingly. https://t.co/dF7BScOurl
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) February 12, 2021
محمد حفیظ اور سرفراز احمد کی ٹوئٹ جنگ میں محمد عامر نے بھی بھرپور حصہ لیتے ہوئے لکھا کہ بابو! آپ بھی پاکستان میں نمبر ون وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں اور آپ کی کپتانی میں ٹی 20 ٹیم 2 سال نمبر ون رہی اور سب سے بڑھ کر چیمپئن ٹرافی پاکستان آئی، سرفراز آپ پاکستان کا فخر ہیں اور مزے کی بات لوگوں کا کام ہے فضول باتیں کرنا لہذا انجوائے کریں۔
babu u also a number 1 wicketkeeper batsman in Pakistan or ap ki hi captain the jab team 2 saal team no 1 rhi in t20 or sab se bar kar champions trophy so u are pride of Pakistan big respect or maze ki bat logon kam hai awein ka bolna so enjoy bro😇😇😇😇
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) February 13, 2021
واضح رہے کہ محمد حفیظ کو ٹی 10 لیگ میں مصروفیت کے باعث جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی20 سیریز میں شامل نہیں کیا گیا تھا جس پر وہ ناراض تھے جبکہ سرفراز احمد مسلسل ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں تاہم انہیں کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا ہے۔
متعلقہ خبریں