رمضان شوگر ملز ریفرنس،گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری

فائل فوٹو

لاہورکی احتساب عدالت نےاپوزیشن لیڈرشہبازشریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس  کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تحریری فیصلے میں بتایا گیا کہ حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

انھوں نے بیان دیا کہ نیب آرڈیننس کی دوسری اورتیسری ترمیم کی بنیاد پر بریت کی درخواست عدالت میں زیر سماعت ہے،ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر  بریت کی درخواست  کی مزید پیروی نہیں چاہتا۔

حمزہ شہبازنے یہ بھی بیان دیا کہ بریت کی درخواست پر صرف میرٹ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے۔

تحریری فیصلے میں بتایا گیا کہ حمزہ شہباز کے بیان کی روشنی میں بریت کی درخواست پر کارروائی صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوگی اورآئندہ سماعت پر وکلا بریت کی درخواست کی پر میرٹ کی بنیاد پر دلائل دیں۔

شہباز شریف نے کرونا کا شکار ہونے پر حاضری معافی کی درخواست دائر کی اور ان کی درخواست کے ساتھ ٹیسٹ کی رپورٹ بھی لگائی گئی۔

تحریری فیصلے میں شہبازشریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔

تازہ ترین

لاہور: تعلیمی اداروں میں بچوں، اساتذہ کےکرونا ٹیسٹ کرنیکا فیصلہ
خانپور ڈیم میں کشتی الٹ گئی، خاتون ٹیچر جاں بحق
بھارت کا یوم جمہوریہ، کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے
ایکسائزڈیوٹی کی عدم ادائیگی،پی آئی اے کےبینک اکاؤنٹس منجمد