روجھان کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن، مغوی پولیس اہلکار بازیاب

دونوں پولیس اہکار خیریت سے ہیں۔

راجن پور کے علاقے روجھان کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن میں اہم کامیابی ملی ہے اور مغوی پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کےمطابق راجن پور میں کچے کے علاقے میں پولیس کی جانب سے جامع حکمت عملی اور موثر آپریشن کے تحت اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ آپریشن کے نتیجے میں بازیاب ہونے والے دونوں پولیس اہکار خیریت سے ہیں۔

 پولیس ترجمان نے واضح کیا کہ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے بدلے ڈاکوؤں کے ساتھی چھوڑے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور اس طرح کی گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

مغوی اہلکاروں کو گزشتہ 2 روز سے جاری آپریشن کے نتیجے میں بازیاب کروایا گیا ہے۔ ایلیٹ اہلکاروں کو 7 روز قبل پولیس پکٹ جیون سے اغواء کیا گیا تھا ۔

گرينڈ آپريشن ميں جدید اسلحے سے لیس1  ہزار اہلکار اور بکتر بند گاڑيوں نے حصہ لیا جبکہ ضرورت پڑنے پر رينجرز کو بھی الرٹ رکھا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران ڈرون کیمروں سے مدد لی گئی اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا گیا۔ پولیس آپریشن میں سونمیانی، ٹھٹھ پتن،کچی کپڑا،کچی جمال،کچہ میانوالی اور کچہ کراچی میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو ہدف بنایا گیا ۔

متعلقہ خبریں