روسی صدر کا وزیراعظم عمران خان سےٹیلفونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان سے روسی صدر ویلادی میرپیوٹن نے ٹیلیفونک رابطہ کرکے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں امن واستحکام خطے کی سلامتی اور خودمختاری کیلئے اہم ہے، افغانستان کی انسانی بنیادوں پر فوری امداد انتہائی ضروری ہے۔ عالمی برادری موجودہ صورتحال میں افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کو بےآسرا نہیں چھوڑا جانا چاہیے، وزیراعظم کا افغانستان کی بدلتی صورتحال پر دوطرفہ روابط رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ کسی بھی انسانی المیے سے بچنے کیلئے افغانستان کی مدد کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے علاقائی سلامتی اور خوشحالی کےلیے افغانستان میں امن واستحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان افغانستان کی صورت حال میں قریبی رابطہ اور مشاورت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

ٹیلی فونک رابطے میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ پاک روس تعلقات کے فروغ اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سےمتعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں مزید تعاون پر زور دیا۔ وزیراعظم نے روسی صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جب کہ صدر پیوٹن نے بھی وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت دی۔

تازہ ترین

نادراکا والدکے بغیرلڑکی کاشناختی کارڈجاری کرنے سے انکار
ایڈمنسٹریٹرکراچی کی ممکنہ بارشوں کی پیش نظرہنگامی اقدامات کی ہدایت
روسی صدر کا وزیراعظم عمران خان سےٹیلفونک رابطہ
گھریلو ملازمین کیلئے ترمیمی بل منظور