رولز رائس کی پونے4 ارب روپے کی کار

فوٹو: رولز رائس

برطانوی کمپنی رولز رائس نے (20 ملین یورو) 3 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی مہنگی کار تیار کرلی۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی کمپنی نے بوٹ ٹیل کار ایک جوڑے کی خصوصی فرمائش پر تیار کی ہے جس کے عقبی حصے میں ایک ڈنر سیٹ لگا ہوا ہے، جس میں کرسیاں لگی ہیں جبکہ  دھوپ اور بارش سے بچانے کے ایک رولر چھتری بھی لگائی گئی ہے۔

رولس رائس کمپنی کے مطابق منفرد کار کے ڈیزائن اور تیاری میں 4 سال لگے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 20 ملین یورو کی قیمت والی اس گاڑی کے بدلے رولز رائس کی 40 فینٹم لیموزین کاریں خریدی جاسکتی ہیں۔

رولس رائس کار کی زمین سے اونچائی بھی نمایاں طور پچھلی کاروں کی نسبت زیادہ ہے اور انجن اور دیگرسامان موجودہ فینٹم لیموزین کار کے ڈیزائن کی طرح ہے جبکہ گاڑی پر پینلز، ڈیش بوٹ کی گھڑی سمیت دیگر سامان کو مکمل طور پر نیا ڈیزائن کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رولز رائس کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ گاڑی کمپنی کی تاریخ کی سب سے کامیاب ترین کار ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث رولز رائس نے اپنی پیداوار کو چند ہفتوں کےلیے بند کردی تھی۔