رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے

Ruet-e-Hilal Committee to convene for Ramadan moon sighting on April 13مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 جولائی بروز ہفتہ کو کراچی میں ہو رہا ہے۔

کمیٹی چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کراچی میں مرکزی کمیٹی کی سربراہی کر رہے ہیں۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس کے حکام بھی شریک ہیں۔

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی متعلقہ دفاتر میں ایک ہی روز منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں چاند نظر آنے سے متعلق موصول شہادتوں کی روشنی میں چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک اور نارتھ امریکا میں عید 20 جولائی کو منائی جائے گی، جب کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 19 جولائی کو ہوگا۔

واضح رہے کہ چاند کی رویت سے متعلق محکمہ موسمیات نے 10 جولائی کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ظاہر کیے ہیں۔

تاہم چاند نظر آنے کی صورت میں یکم ذو الحج 11 جولائی اور عید الاضحی 20 جولائی کو اور چاند نظر نہ آنے کی صورت میں یکم ذو الحج 12 جولائی اور عیدالاضحی 21 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں