ریاست مخالف مواد: 25ہزار یوآرایل بلاک کردیے گئے

Social Media afp

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی درخواست پر سوشل میڈیا کمپنیز نے ریاست مخالف سرگرمیوں پر 25ہزار یوآرایل کو بلاک کردیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق دہشتگردوں کی سرگرمیاں محدود کرنے کیلئے سوشل میڈیا کمپنیز نے مختلف پلیٹ فارمز سے 25ہزار یوآرایل بلاک کردیئے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فیس بک نے تقریبا 25ہزار، ٹوئٹر سے 307 اکاؤنٹس جبکہ یوٹیوب نے 224 لنکس کو بند کردیا ہے تاہم ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث 24ویب سائٹس بھی بلاک کی گئی ہیں۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے سب سے زیادہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں فیس بک کے مختلف گروپس اور آئی ڈیز بلاک کی گئی ہیں اس کے علاوہ ڈیلی موشن سے بھی کچھ اکاؤنٹس بلاک ہوئے ہیں۔