ریلوے افسران کا اپنی کارکردگی پر نقد انعامات کا مطالبہ

پاکستان ریلوے میں مالی مشکلات اور حادثات کے باوجود محکمے سے نقد انعامات مانگے کا سلسلہ جاری ہے۔

سماء کے نمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ نے بتایا ہے کہ پاکستان ریلوے میں ملازمین اور افسران نے نقد انعامات کے مطالبات کردئیے ہیں۔

ریلوے کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 25 جون کو محکمہ سے کيش ايوارڈز کی سفارش کی گئی ہے۔63 افسران کو 1 ماہ کی اضافی تنخواہ دينے کی سفارش کی گئی ہے۔ چيف ايگزيکٹيو آفيسر نثارميمن نے اضافی تنخواہ کی سفارش کی ہے۔ تاہم

ريلوے کے مزدوروں،چھوٹے ملازمين کو اس کيش ايوارڈ لسٹ ميں شامل نہيں کيا گيا ہے۔ دستاویز میں افسران کا یہ موقف سامنے آیا ہے کہ زيادہ کام کرنےاور چھٹی کے روز بھی دفتر آنے پر اضافی تنخواہ ملنی چاہئے۔ ان افسران ميں آئی جی ريلوے، ايڈيشنل جنرل مينجرز اور ڈی آئی جی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جون کے اوائل میں گھوٹکی ٹرين حادثے ميں 65 افراد جاں بحق اور450 زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں