ریلوے مسافروں کو لوٹنے والا سافٹ انجنیئر گرفتار

ریلوے پولیس نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ٹرینوں میں نشہ آور اشیاء کھلا کر مسافروں کو لوٹنے والا سافٹ ویئر انجینئر گرفتار کرلیا۔ ملزم فنگر پرنٹس کے ذریعے وارداتیں کرنے کا بھی ماہر تھا۔

ریلوے پولیس حکام نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم انس اکرام کا تعلق ڈٰی آئی خان سے ہے۔ ملزم سافٹ انجینئر ہے اور مختلف زبانوں میں ماسٹرز کر رکھا ہے۔ ملزم کے خلاف ملک کے دس تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم خود کو فورسز کا جعلی اہلکار ظاہر کر کے شہریوں کو بلیک میل کرنے سمیت فنگر پرنٹس کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے میں مہارت رکھتا تھا۔

ابتدائی طور پر ملزم انس اکرام سے پچاس ہزار روپے اور ایک سمارٹ فون برآمد ہوا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں