ریٹائرمنٹ والے دن نائب قاصد کے لئے انوکھی الوداعی تقریب

افسران کی جانب سے شاندار خراج تحسین

پشاور ایئرپورٹ کے نائب قاصد کے لیے ان کی ریٹائرمنٹ والے دن ایک انوکھی الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انہیں ایک دن کے لیے اعزازی منیجر بنا دیا گیا۔

پشاور ایئرپورٹ کے ریٹائر ہونےوالے نائب قاصد جعفر کو ریٹائرمنٹ والے دن ايک دن کے لیے اعزازی ایئرپورٹ منیجربنادیا گیا۔

ایئرپورٹ منیجر کا کہنا تھا کہ جعفرنے دوران سروس کام سے کبھی کسی کوتاہی کا ارتکاب نہیں کیا۔نائب قاصد جعفر کو باچاخان ایئرپورٹ پشاور کے منیجر نے اپنی کرسی پر بٹھایا اور اس کے بعد ان کے گلے میں پھولوں کے ہار پہنائے۔ بعد ازاں انہیں عزت و احترام سے رخصت کیا گیا۔

متعلقہ خبریں