زرتاج گل ریاضی مضمون میں بالکل اچھی نہیں

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی تاج گل کا کہنا ہے کہ وہ ریاضی مضمون میں بالکل اچھی نہیں اور اس بات کو تسلیم کرنے پر وہ برا نہیں مانتی۔

سماء ٹی وی کی اینکر کرن ناز کو زرتاج گل نے بتایا کہ ڈی جی خان میں بچوں کو رمضان میں سہری کا انتظام کرنے کے لیے ایک چیک دیا لیکن پہلے میں نے شوہر کو اسے جانچنے کا کہا اور میں نے اسے جانچنے کے لیے کہا کیوں کہ میں انہیں ڈھائی لاکھ روپے کا چیک نہیں دینا چاہتی تھی۔

عید کے خصوصی پروگرام میں ان کے شوہر ہمایوں رضا خان اخوند نے بتایا، ”زرتاج کی ریاضی بہت کمزور ہے اور وہ صفر کے بارے میں بھی ٹھیک سے نہیں جانتی”۔

ہمایوں رضا خان پی ٹی آئی کا ممبر بھی ہے لیکن دونوں کے درمیان “سیاسی اختلافات” بھی ہیں۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ “ہمارے پاس اس طرح کے اختلافات نہیں ہیں لیکن ہمارے درمیان سیاسی اختلافات ہیں۔ ”میں واقعی میں زبیدہ جلال کو پسند کرتی ہوں اور میرے شوہر ڈاکٹر شیریں مزاری کو پسند کرتے ہیں”۔

ہمایوں رضا خان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کی پسند کی شادی ہے، کالج کے دنوں میں پہلی بار زرتاج کو لاہور میں دیکھا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں سرکاری کالج میں پڑھتا تھا جبکہ زرتاج گل این سی اے میں زیر تعلیم تھی۔

زرتاج گل نے بتایا کہ ”جب انہوں نے مجھے پہلی بار دیکھا تو یہ صرف مسکرا کر گزر گئے لیکن اس کے بعد ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہوا”۔

بعد میں، ہمایوں خان کی بہن رشتا لے کر زرتاج کے گھر آئی۔ زرتاج گل شادی سے پہلے سیاست میں نہیں تھی لیکن شادی کے بعد سیاستدان بن گئی۔

ہمایوں نے کہا کہ ”2013 میں پی ٹی آئی کے پاس امیدوار نہیں تھے لہذا میں نے زرتاج کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ میں نے اس سے وعدہ کیا کہ میں آپ کو اسمبلی میں بھیجوں گا”۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ وہ کھانا پکانے میں بھی اچھی اور کابلی پلاؤ اور چپلی کباب بہت اچھے بناتی ہیں۔ وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ ”میں کھانا پکانا پسند کرتی ہوں اور عادی بھی ہوں”۔

متعلقہ خبریں