زلمی نے یونائیٹڈ کو باآسانی 6وکٹوں سے ہرادیا

فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 6 کے دسویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دلچسپ مقبلے کے بعد 6وکٹوں سے شکست دیدی۔

پشاور زلمی کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اپنی دو وکٹیں جلدی گنوائیں، اوپنر امام الحق 0، کامران اکمل 3، حیدر علی 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شعیب ملک 26 اور ایس ردرفورڈ 1 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسلام آباد کی جانب سے حسن علی نے 2 اور محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو 119 رنز کا ہدف دیا تھا۔ زلمی کیخلاف بلےبازی کرتے ہوئے یونائیٹڈ کی ٹیم شروع ہی سے دباؤ کا شکار رہی، اسلام آباد کے اوپنر پال اسٹیرلنگ 1، ایلکس ہیلز 41، پیل سالٹ9، فہیم اشرف 2، شاداب خان 6 جبکہ حیسن طلعت 22 رنز بناسکے۔

پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض 4، ثاقب محمود 3، عمید آصف اور مجیب الرحمان نے ایک ایک وکٹیں حاصل کیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ بڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر لگانے کی کوشش کریں گے۔

پشاور زلمی کا اسکواڈ: کپتان وہاب ریاض، کامران اکمل، امام الحق، ٹام کیڈمور، حیدر علی، شعیب ملک، ایس ردرفورڈ، عمید آصف، وہاب ریاض، مجیب الرحمان، ثاقب محمود اور محمد عمران جونئیر شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکواڈ: کپتان شاداب خان، ایلکس ہیلز، پیل سالٹ، حیسن طلعت، آصف علی ، افتخار احمد، پال اسٹیرلنگ، فہیم اشرف، محمد وسیم جونئیر، حسن علی اور فواد احمد شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں