زلمی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

فوٹو: ہی سی بی

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 6 کے دسویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ بڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر لگانے کی کوشش کریں گے۔

پشاور زلمی کا اسکواڈ: کپتان وہاب ریاض، کامران اکمل، امام الحق، ٹام کیڈمور، حیدر علی، شعیب ملک، ایس ردرفورڈ، عمید آصف، وہاب ریاض، مجیب الرحمان، ثاقب محمود اور محمد عمران جونئیر شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکواڈ: کپتان شاداب خان، ایلکس ہیلز، پیل سالٹ، حیسن طلعت، آصف علی ، افتخار احمد، پال اسٹیرلنگ، فہیم اشرف، محمد وسیم جونئیر، حسن علی اور فواد احمد شامل ہیں۔

ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک دو میچز کھیل چکی ہے جس میں وہ کامیاب رہی ہے جبکہ پشاور زلمی نے 3 میچز کھیلے جن میں وہ دو میں کامیاب جبکہ ایک میں ناکام رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں