زلمی کا گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے آٹھویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایونٹ میں پشاور زلمی دو میچز کھیل کر ایک میں کامیاب رہی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے دونوں میچز ہار کر پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر ہر موجود ہے۔

پشاور زلمی کا اسکواٖڈ: کپتان وہاب ریاض، امام الحق، کامران اکمل، ٹام کیڈمور، شعیب ملک، حیدر علی، ایس ردرفورڈ، مجیب الرحمان، ثاقب محمود، محمد عمران جونئیراور محمد عرفان شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ: کپتان سرفراز احمد، فاف ڈوپلیسی، کمیرون ڈیلپورٹ، محمد اعظم، صائم ایوب، بین کٹنگ، محمد نواز، زاہد محمود، ڈیل اسٹین، محمد حسنین اور عثمان شینواری شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں