اداکارہ زویاناصرکے قریبی دوست اور معروف یوٹیوبر شاہ ویرجعفری نے زویا اوران کے منگیتر کرسٹین بیٹزمین کیلئے سرپرائزڈھولکی کا اہتمام کیا۔
زویا نے انسٹاگرام پر شاہ ویراور کرسٹین کے ساتھ لی جانے والی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا ” میرے 2 انمول رتن”۔
شاہ ویر نے ڈھولکی ایونٹ پر وی لاگ بنا کرفالوورز کیلئے اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا ہے۔
تقریب کی چند تصاویر آپ بھی دیکھیے۔
زویا اور کرسٹین بیٹزمین قریبی دوست ہیں، فروری 2021 میں کرسٹین نے انسٹا گرام پر اپنے فالوورز کو بتایا تھا کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے، جرمن یو ٹیوبر نے اس حوالے سے اپنے یوٹیوب چینل پر اسلامک سینٹرآف میامی میں اسلام قبول کرنے کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی تھی – اس موقع پر زویا ناصر بھی کرسٹین کے ہمراہ تھیں۔
زویاناصر پرجرمن یوٹیوبر کا مذہب برباد کرنے کا الزام
کرسٹین کے قبول اسلام کے چند روز بعد زویا اور ناصر نے فالوورز کو ان کے ساتھ اپنی منگنی کی اطلاع دی تھی۔
متعلقہ خبریں