
فائل فوٹو
اداکارہ زینب قیوم ( زی کیو ) نے میڈیا پرخبریں وائرل ہونے کے بعد واضح کیا ہے کہ انہیں عالمی وبا کرونا کے دوران اب تک 11 بار ٹیسٹ کروانے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔
سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپرزینب قیوم نے اے آر وائی نیوز کی ایسی ہی ایک خبر کو ری ٹویٹ کیا جس میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ خوف کے باعث اتنی بار اپنا کرونا ٹیسٹ کرواچکی ہیں۔
زینب نے لکھا ” اُف، میں وہمی نہیں ہوں ۔ مختلف پراجیکٹس میں کام کرنے کے تحت یہ احتیاطی تدابیرکاحصہ ہے”۔
🙏🏻🙈uff🤭🤣
mein wehmi loony nahin diff projects may acting karnay kay tehat yeh ehtyaati tadbeer ka hissa hai😷 https://t.co/y04cCAyMlX— Zainab Qayoom~ZQ (@zainaconda) April 29, 2021
ایک اور ٹویٹ میں زینب نے دنیا نیوز کی خبر پر قدرے ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ 11 بار کرونا کا ٹیسٹ گزشتہ 9 ماہ کے دوران کروائے گئے کیونکہ میں 8 مخلتف پراجیکٹس پر 8 مختلف ٹیموں سیٹ اور عملے کے ساتھ کام کررہی تھی۔ ہمیں اپنے ساتھ ساتھ اپنے ساتھیوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔
🤷🏻♀️poori khabar yeh thi kay 11 tests in the past 9 months coz ive been working on 8 diff projects with 8 diff sets of cast & crew. we have to be careful for ourselves as well as our costars🙏🏻 @DunyaNews poori khabar dayni chayay na kay sunsannnnni waali headline🙄🤷🏻♀️ https://t.co/KSrQCw7v5f
— Zainab Qayoom~ZQ (@zainaconda) April 29, 2021
اداکارہ نے لکھا ” دُنیا نیوز پوری خبردینی چاہیے ، نہ کہ سنسنی والی ہیڈ لائن ”۔
اس سے قبل زینب نے شوبزساتھیوں کی جانب سے ایس او پیزکی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹیزمیں جانے پرتنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ براہ کرم سماجی تقریبات کی میزبانی یا ان میں شرکت نہ کریں۔
honestly, as an actor, i dont have a choice but to go to work where we work under the strictest SOPs. i havent met anyone apart from my costars on set for fear of being a silent carrier since last year. have had 11 covid tests (all neg🙏🏻)plz dont host/attend social events🙏🏻😷
— Zainab Qayoom~ZQ (@zainaconda) April 28, 2021
ان کا کہنا تھا کہ بطور ایک اداکارہ میرے پاس اور کوئی چوائس نہیں کہ کام پر نہ جاوں، جہاں ہم سخت ترین ایس او پیز کے تحت کام کرتے ہیں۔ میں گزشتہ سال سے خاموش کیریئر بننے کے خوف سے سیٹ پر اپنے ساتھیوں کے علاوہ کسی سے نہیں ملی اور میرے 11 کرونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
ایک ٹوئٹرصارف کی جانب سے تقریبات میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے خود کو سراہنے پرزی کیوکا کہنا تھا کہ ” کیوںکہ میں نہ صرف اپنے آپ بلکہ اپنے ساتھی اداکاروں کی حفاظت کی بھی ذمہ دار ہوں جن کےساتھ میں روزانہ سیٹ پرکام کرتی ہوں۔ میں انہیں یا ان کی فیملیز کو خطرے میں نہیں ڈال سکتی اور نہ ہی میں یہ توقع رکھتی ہوں کہ وہ مجھے خطرے میں ڈالیں۔
because i am choosing NOT to go🙏🏻i am responsible not inly for myself but also my costars who i have to come on set and work with daily. im not going to put them or their families at risk, nor do i expect them to put me at risk either…..
— Zainab Qayoom~ZQ (@zainaconda) April 28, 2021
متعلقہ خبریں