سابق اولمپئین بلڈ کینسر میں مبتلا ہوگئے

فوٹو: فیس بک

سابق اولمپيئن اور ہاکی ورلڈکپ کے فاتح ٹیم کے رکن نويد عالم کينسر ميں مبتلا ہوگئے۔

سن 1994 کی پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن نوید عالم کو بلڈ کینسرکی تشخیص شوکت خانم اسپتال میں ہوئی جبکہ ڈاکٹرز نے انکے علاج کےلیے 40لاکھ روپے علاج کا تخمینہ لگایا ہے۔ جس کے لیے انہوں نے صوبائی حکومتوں سے علاج میں مدد کی اپیل کی ہے۔

نوید عالم اولمپئن فورم پر بہت متحرک رہے ہیں اس فورم سے سابق کھلاڑیوں اور ہاکی سے وابستہ افراد نےان کےعلاج کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

اس سے قبل نوید عالم پاکستان ہاکی ٹیم، چین ہاکی ٹیم اور بنگلا دیش ہاکی ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔

نوید عالم کو بیجنگ اولمپکس میں قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈکوچ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں